میرانشاہ اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 36غیر ملکی دہشتگرد مارے گئے ، مرنے والوں میں اہم کالعدم طالبان جنگجو ولی محمد، عصمت شاہین بھٹنی، نور بادشاہ، مولوی فرہاد ازبک بھی شامل
بدھ 22 جنوری 2014 11:52
پشاور(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں کی نتیجے میں مرنے والے دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں 33 ازبک، 3 جرمن اور اہم طالبان کمانڈر شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔ان حملوں میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں 33 ازبک اور 3 جرمن شامل ہیں،مرے والوں میں ذیادہ تر تعداد غیر ملکیوں کی تھی۔طالبان کے اہم کمانڈرز بھی ان حملوں میں ہلاک ہوئے جن میں قاری حسین کا جانشین ولی محمد، نور بادشاہ، عصمت شاہین، مولوی فرہاد ازبک اور شاہین بیٹنی شامل ہیں۔
(جاری ہے)
شاہین بیٹنی طالبان کی عالی شوریٰ اور قائم مقام امیر بھی رہ چکا ہے، جبکہ فرہاد ازبک القاعدہ کے پاکستان اور افغانستان کے ترجمان تھے ہلاک ہونیوالوں میں ولی محمد جو خودکش بمباروں تربیت دینے کے حوالے سے جانے جاتے تھے ان کی بھی ہلاکت کی اطلاعات ہیں خیبر ایجنسی کے علاقہ دیرو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران درہ آدم خیل کے امیر حافظ محمد سعید ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اور طیاروں کی بمباری میں اکیس اہم طالبان کی ا کثریت ہلاک ہو گئی ہے سرکاری ذرائع حافظ سعید کی ہلاکت کی تصدیق کر رہے ہیں لیکن درہ آدم طالبان ترجمان کے مطابق ان کی ہلاکت کی تردید کر دی ہے اور وہ مکمل محفوظ ہیں پولیو ٹیم میں جاں بحق ہونیوالے ورکروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے نمازہ جنازہ آئی جی پی اور سینئر وزراء سمیت اپوزیشن کے رہنماؤں بڑی تعداد میں شرکت کی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جاں بحق ہونیوالوں کے لئے تیس تیس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.