حکومت نے شکیل آفریدی سے مشروط امداد ٹھکرا کر حب الوطنی کا ثبوت دیا‘ سید محمد خلیل الرحمان چشتی

بدھ 22 جنوری 2014 12:43

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے امریکہ کی طرف سے غداروطن شکیل آفریدی سے مشروط امدادٹھکراکرحب الوطنی کاثبوت دیاہے ملک وقوم کے دشمنوں کوانجام تک پہنچاناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااورسابق ایم پی اے سیدمحمدخلیل الرحمان چشتی،تحصیل صدرسیدحامدرضاچشتی اورماسٹرفیض حضورباجوہ نے حکومت کی جانب سے مشروط امریکی امدادٹھکرانے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ حکومت کایہ عمل عوامی خواہشات کے عین مطابق ہے انہوں نے کہاکہ امریکہ ایک جانب پاکستان کیساتھ دوستی کادعویٰ کرتاہے تودوسری جانب وہ پاکستان کوامداددینے کیلئے شکیل آفریدی کی رہائی کی شرط عائدکرتاہے جوکسی صورت میں محب وطن پاکستانیوں کومنظورنہیں ہے شکیل آفریدی نے ملک وقوم کیساتھ جوکھیل کھیلااس کاخمیازہ ابھی تک پوری قوم بھگت رہی ہے لہذاایساشخص کسی رعایت کامستحق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :