حکومت میرپور کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کررہی ہے‘راجہ امتیاز علی

بدھ 22 جنوری 2014 12:44

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ امتیاز علی نے کہا ہے کہ میرپور شہر گوناں گوں مسائل کا شکار ہے حکومت میرپور کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کر رہی ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سٹریٹ لائٹس کام نہیں کر رہیں اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار راجہ امتیاز علی نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن میرپور میں ارشد محمود غازی کی قیادت میں متحد ومنظم ہے اور عوامی مسائل حل کرنے کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ارشد غازی نے ہمیشہ میرپور کے حقوق کی بازیابی کے لئے جدوجہد کی ہے میرپور میں ہمیشہ دھونس دھاندلی سے انہیں اقتدار سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن اب کارکن ایسا نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر اور سردار سکندر حیات خان کی قیادت میں عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے حلقہ بلوچ کے الیکشن میں انشاء اللہ جیت شیر کی ہی ہوگی اور اپنا کھویا ہوا عوامی مینڈیٹ میں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔