امریکہ کی پرڈیو یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ، مشتبہ شخص گرفتار

بدھ 22 جنوری 2014 12:46

انڈیانا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) امریکہ کی پرڈیو یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا کی پرڈیو یونیورسٹی کے کلاس روم میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے بعد یونیورسٹی کو خالی کرا لیا گیاجبکہ مسلح شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کی واردات معلوم ہوتا ہے، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :