بھارتی سفارتکار دیویانی کو جرات مندی کا ایوارڈسے نوازا گیا

بدھ 22 جنوری 2014 12:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) امریکہ میں بدسلوکی کا نشانہ بننے والی بھارتی سفارت کار دیویانی کھوبراگڑے کو دلتوں کے سوشل گروپ کی جانب سے جرات مندی کا ایوارڈ دیا گیا۔ امریکہ میں مختلف الزامات اور بدسلوکی کا نشانہ بننے والی دیویانی کھوبراگڑے حال ہی میں بھارت پہنچی ہیں جہاں دلتوں کے ایک گروپ کی جانب سے انہیں جرات مندی کا بی آر ایمبیڈکر ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیویانی کھوبراگڑے نے کہا کہ انہوں نے امریکہ میں کوئی غلط کام نہیں کیا۔ امریکہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے طور پر کام کرنے والی دیویانی کھوبراگڑے بھارت کے پست ترین دلت طبقے سے تعلق رکھتی ہیں، ان کے والد کا کہنا ہے کہ امریکہ میں دیویانی کے خلاف ویزا فراڈ کیس واپس لیا جاچکا ہے جبکہ ملازمہ کو کم اجرت دینے کے معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے انہیں امید ہے کہ اس میں بھی دیویانی بے قصور ثابت ہوگی۔