مولانا طارق جمیل سے ملاقات نے زندگی بدل دی ، آئندہ فلموں میں صرف اصلاحی کردار ادا کرونگی ‘ وینا ملک

بدھ 22 جنوری 2014 13:03

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات نے میری زندگی بدل دی ، آئندہ فلموں میں صرف اصلاحی کردار ادا کرونگی اور میری کوشش ہو گی کہ فلم کی بجائے ٹی وی پر زیادہ کام کروں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ رواں سال بالی ووڈ کی چار فلمیں سائن کر رکھی تھیں لیکن شادی کے بعد یہ معاہدے منسوخ کر دئیے ہیں اب میں شادی شدہ خاتون ہوں اور میں اپنی چوائس کے مطابق کردار نبھاؤں گی ۔

وینا ملک نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے مجھے اپنی بیٹی کا درجہ دیا ہے جو میر ے لئے فخر کی بات ہے میں انکے حسن اخلاق سے بیحد متاثر ہوئی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ صرف فلموں میں اصلاحی کردار نبھاؤں گی اور میری یہ بھی کوشش ہو گی کہ فلم سے زیادہ ٹی وی پر کام کروں۔

متعلقہ عنوان :