پاکستانی آل راؤنڈر یاسر عرفات فٹنس مسائل کے باعث بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے باقی سیزن سے باہر

بدھ 22 جنوری 2014 13:08

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) پرتھ سکارچرز کے پاکستانی آل راؤنڈر یاسر عرفات فٹنس مسائل کے باعث بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے باقی سیزن سے باہر ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عرفات ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

عرفات نے رواں بگ بیش لیگ میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے متعدد میچوں میں اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کیاپرتھ سکارچرز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عرفات رواں ہفتے کے آخر میں انگوٹھے کی سرجری کرائیں گے جس کے باعث وہ لیگ کے بقیہ میچوں میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

عرفات رواں سیزن میں پرتھ سکارچرز کی طرف سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں، انہوں نے 6 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :