عالمی نمبر ایک لی چانگ وائی نے انٹرنیشنل بیڈمنٹن سے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دیدیا

بدھ 22 جنوری 2014 13:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)شہرہ آفاق ملائیشین پلیئر اور عالمی نمبر ایک لی چانگ وائی نے انٹرنیشنل بیڈمنٹن سے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ کئی سالوں سے کھیل رہا ہوں ، اب زیاد ہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارناچاہتا ہوں ، 2016ء اولمپکس گیمز میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے ان کی کارکردگی پہلے جیسی نہیں رہی، ملائیشین اوپن کے فائنل میں حریف کھلاڑی کے خلاف سخت مقابلہ کرنا پڑا تھا اور مجھے لگتا ہے اب ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آ گیا انہوں نے کہا کہ میں شاندار طریقے سے کیریئر اختتام کرنے کا خواہاں ہوں اسلئے میری کوشش ہو گی کہ اگلے تینوں بڑے ایونٹس اپنے نام کروں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ کئی سالوں سے بیڈمنٹن کھیل رہا ہوں اور اب میں زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں اسلئے 2016ء اولمپکس گیمز میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔