بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

بدھ 22 جنوری 2014 13:09

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ میں جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور میلبورن رینیگیڈز کی ٹیمیں ایڈیلیڈ اوول میں پنجہ آزما ہونگی۔ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

15 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرز شامل ہیں۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 7 اور 8 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ بگ بیش لیگ چیمپئن کا فیصلہ 15 فروری کو فائنل میچ میں ہو گا-

متعلقہ عنوان :