آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 24 جنوری کو پرتھ میں کھیلا جائیگا

بدھ 22 جنوری 2014 13:09

پرتھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 24 جنوری کو ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلا جائیگاشیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

میڈیار پورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں، دوسرے 17 جنوری کو برسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں 1 وکٹ اور تیسرے 19 جنوری کو سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کر رکھی ہے۔ میزبان کینگروز ٹیم کا مجموعی طور پر 125 باہمی ون ڈے میچوں میں 72 فتوحات کے ساتھ پلڑا بھاری ہے، انگلش ٹیم 48 میچوں میں فتح یاب رہی۔ اس سے قبل کھیلی گئی ایشز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف کلین سویپ فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :