Live Updates

مشتاق محمد اور عمران خان کے بعد شارجہ ٹیسٹ میں پہلی بار پاکستانی ٹیم حریف سے بے دریغ مقابلہ کرتی ہوئی ، صلاح الدین

بدھ 22 جنوری 2014 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) سابق چیف سلیکٹر اور ٹیسٹ کرکٹر صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ مشتاق محمد اور عمران خان کے بعد شارجہ ٹیسٹ میں پہلی بار پاکستانی ٹیم حریف سے بے دریغ مقابلہ کرتی ہوئی نظر آئی ،کارکردگی پر مصباح اور معین کے ساتھ ساتھ پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑی نے بھی ٹیم اسپرٹ دکھائی اگر یہ ٹیم اسی طرح مقابلہ کرتی رہی تو کوئی وجہ نہیں کہ2015 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم وننگ یونٹ میں تبدیل نہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اس سے قبل یہ تاثر مل رہا تھا کہ ٹیم میں فائٹنگ کوالٹی نہیں ہے۔ اس بار مصباح کے جارحانہ انداز نے ان کے ناقدین کو خاموش کردیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :