جبری گمشدگی کے بارے میں آرڈیننس صدر کو بجھوا دیا گیا ہے، اٹارنی جنرل

بدھ 22 جنوری 2014 13:24

جبری گمشدگی کے بارے میں آرڈیننس صدر کو بجھوا دیا گیا ہے، اٹارنی جنرل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے سپریم کورٹ کو بتایاہے کہ جبری گمشدگی کے بار ے میں آرڈیننس صدر کو بجھوا دیا گیا ہے، جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ عدالت دیکھے گی کہ آرڈیننس آئین کے مطابق ہے یا نہیں؟۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت جبری گمشدگی بارے قانون سازی کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں آرڈیننس صدر کو بجھوا دیا گیا ہے جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ عدالت آرڈیننس کا جائزہ لے گی۔