بلوچستان ، 2007سے اب تک ایف سی کے 360جوان شہید ہوچکے،آئی جی ایف سی
بدھ 22 جنوری 2014 14:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) آئی جی ایف سی اعجاز شاہد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے ایک سیاسی شخصیت کو گرفتار کیا گیا ، اس کے قبضے سے ڈیڑھ ٹن دھماکہ خیز مواد ملا، بلوچستان میں اسکولوں پر کالعدم تنظیموں کے جھنڈے لہراتے تھے، اب پاکستان کے جھنڈے لہرا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفننگ دیتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد کا کہنا تھا کہ سال 2007 سے اب تک ایف سی کے 360 جوان شہید ہو چکے ہیں، سال 2012 کی نسبت بلوچستان میں 2013 میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں کمی ہوئی، بلوچستان میں پہلے اسکولوں پر کالعدم تنظیموں کے جھنڈے لہراتے تھے، اب ایسا نہیں، اب وہاں پاکستان کے جھنڈے لہرا دیے ہیں، دہشت گردی کی کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست ہوئے، ایف سی نے بلوچستان میں جتنی قربانیاں دیں، انہیں سراہا نہیں جا رہا۔
آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ انہیں 28 ارب روپے درکار تھے، صرف 15 ارب دیے گئے، ان کے بجٹ پر کٹ لگا دیا گیا، شہداء کے بل بھی ادا نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ لڑنے والے عناصر کو ناراض نہیں، شرپسند کہنا چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.