رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کا گھر منہدم کرنے کے خلاف حکم امتناع میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کردی گئی
بدھ 22 جنوری 2014 15:20
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کا گھر منہدم کرنے کے خلاف حکم امتناع میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کردی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبر نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی صدر ڈویژن کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عارف علوی کے گھر کا ایک حصہ منہدم کرنے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کردی ۔
دوران سماعت ڈاکٹر عارف علوی کے وکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی صدر ڈویژن کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے نہ تو علاقے میں کسی غیر قانونی عمارت کو منہدم کیا گیا ہے اور نہ کوئی جرمانہ عائد کیا گیا ۔میرے موکل کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جارہی ہے ۔عدالت نے مذکورہ درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.