کراچی‘سیداقبال اشرف کو 3سال کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کا صدر مقرر کردیاگیا

بدھ 22 جنوری 2014 15:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) وفاقی حکومت نے اقبال اشرف کو 3سال کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کا صدر مقرر کردیا ہے۔ اس ضمن میں وزات خزانہ کے حکام نے اقبال اشرف کو نیشنل بینک آف پاکستان کا صدر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح سید اقبال اشرف اس وقت نیشنل بینک آف پاکستان میں سینئر ایگزیکٹیو نائب صدر اور کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینک گروپ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ آپ پاک چین سرمایہ کار کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو بھی ہیں، سید اقبال اشرف بین الاقوامی بینکاری شعبے میں کام کا تینتیس سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں، آپ برطانیہ، امریکا، مشرق وسطی اور پاکستان کے بینکاری شعبے میں خدمات انجام دے چکے ہیں، اس کے علاوہ ابال اشرف بینک آف خیبر کے چیف ایگزیکیٹیو بھی رہ چکے ہیں۔

وزارت خزانہ حکامکا کہنا ہے کہ اقبال اشرف وزارت خزانہ میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :