لاہور کی جیلوں میں قید کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افرار کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں بھجوانے کا فیصلہ

بدھ 22 جنوری 2014 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) دہشت گردی کی ممکنہ کارروائیوں کو روکنے اور جیلوں میں موجود دہشت گردوں کے بیرونی نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے لاہور کی جیلوں میں قید کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افرار کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورکی کوٹ لکھپٹ جیل اور کیمپ جیل میں قید کالعدم تنظیموں کے قیدیوں کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کردی گئی جہاں پر ان قیدیوں کو قید رکھا گیا ان بیرکوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہیں ان کی ہر قسم کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے جیلوں کی سیکورٹی کی مذید بہتری کیلئے کمانڈوز بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی منظوری کیلئے متعلقہ حکام کوفائل بھجوادی گئی ہے

متعلقہ عنوان :