نیوزی لینڈنے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرادیا

بدھ 22 جنوری 2014 17:14

ہیملٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) نیوزی لینڈنے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرادیا، پانچ میچز کی سیریز میں کیویز کو عالمی چمپئن پر دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ہیملٹن میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ میں بارش کا کافی عمل دخل رہا، کیویز نے42 اوورز میں 271 رنزاسکورکیے، ولیمسن نے77، راس ٹیلر نے57 رنزبنائے۔کوری اینڈرسن نے17 گیندوں پر44 رنزاسکورکیے، مارٹن گپٹل نے بھی 44 رنزبنائے۔ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کو41اعشاریہ تین اوورمیں293 رنزکا ٹارگٹ ملا، بھارتی ٹیم9 وکٹ پر277 رنزبنا سکی۔ ویرات کوہلی نے78 اورکپتان دھونی نے56رنزاسکوکیے۔ٹم ساؤتھی نے چاراورکوری اینڈرسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :