جیکب آباد کے قریب ہیر و شاخ میں دو روز کے دوران دو نایاب نابیناڈولفن کو گاؤں والوں نے خوف ناک قرار دیکر مار دیا

بدھ 22 جنوری 2014 17:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)جیکب آباد کے قریب ہیر و شاخ میں دو روز میں دو نایاب نابیناڈولفن کو گاؤں والوں نے خوف ناک قرار دیکر مار دیا ،وائلڈ لائف محکمہ اطلاع کے باوجود نہیں پہنچ سکا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب قصبہ نور محمد کھوسہ سے گزرنے والی ہیرو شاخ سے دو روز کے اندر دو نایاب اندھی ڈولفن کنار ے پر نظر آنے کے باعث گاؤں والوں نے انہیں خطر ناک سمجھ کر مار ڈالا ہیرو شاخ میں آنے والی ڈولفن کو گاؤں والوں کی جانب سے مارنے کے بعد باہر پھینک دیا گیا ہے اس کی اطلاع وائلڈ لائف کو دی گئی مگر وائلڈ لائف کا عملہ نہ پہنچ سکا ،علاقہ کے مقامی صحافی عبدالغنی کھوسہ کے مطابق ہیرو شاخ میں دو روز کے دوران گاؤں والوں نے دو نایا ب ڈولفن کو خطر ناک سمجھ کر مار ڈالا جبکہ نایاب نابینا ڈولفن کے متعلق عوام میں شعو ر نا ہونے کے باعث آئے دن مختلف مقامات پر ان کو مارا جا رہا ہے اس نایاب نابینا ڈولفن کی نسل کو خطرات لاحق ہیں صحافی کے مطابق نایاب ڈولفن مچھلیاں دریائے سندھ سے نہروں کے ذریعے مختلف مقامات پر پہنچ رہی ہیں ۔