ملک میں مہنگائی کے طوفان کے باعث سوئی سدرن گیس کے محنت کش سخت مشکلات کا شکار ہیں،سید فیاض شاہ

بدھ 22 جنوری 2014 17:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) ملک میں مہنگائی کے طوفان کے باعث سوئی سدرن گیس کے محنت کش سخت مشکلات کا شکار ہیں، پیپلز لیبر یونین سی بی اے غریب محنت کشوں کے حقوق کے حصول میں ناکام ہوچکی ہے خصوصاََ آرڈیننس اور سن کوٹا کے ملازمین کے گھروں کے چولہے بھی بجھا دئیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار سئی سدرن گیس پیپلز لیبر یونین کے مرکزی رہنما سید فیاض علی شاہ نے سندھ کے دورے کے دوران مختلف علاقوں مورو، نوشہرو فیروز، رانی پور، بھریا سٹی اور مقامات پرمحنت کشوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اصغر علی بھٹو ،بشیر احمد، امداد انصاری،فدا حسین سومرو، عبدالطیف سانگی بھی ان کے ہمراہ تھے، سید فیاض شاہ نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سئی سدرن گیس کی مینجمنٹ اور سی بی اے 20ماہ سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل کرانے میں ناکام ہوچکی ہے ،انہوں نے مینجمنٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس ملازمین کی سینارٹی ،پے فکسیشن اورسن کوٹا کے ملازمین کی ایڈھاک ریلیف پیکیج جلد دیا جائے اور 20ماہ سے دئیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر جلد عمل کیا جائے تاکہ غریب محنت کش عزت سے زندگی گذار سکیں ۔

متعلقہ عنوان :