سانحہ بنوں میں شہید ہونیوالے چار ایف سی اہلکاروں کی نمازجنازہ آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی

بدھ 22 جنوری 2014 17:29

چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء ) سانحہ بنوں میں شہید ہونے والے مزید چار ایف سی اہلکاروں کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنوں میں دو دن قبل فرنٹئیر کور کے اہلکاروں پر ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں سے چار ایف سے اہلکاروں کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی ہے ۔ایف سی اہلکار محمد شاہد ولد محمد یوسف سکنہ رجڑ ،ایف سی اہلکار سہیل زادہ ولد گل زادہ سکنہ اتمازئی،سلیم جان ولد عجب گل صنم گڑی ،ساجد علی ولد امجد علی سکنہ سر ڈھیری کی نمازہ جنازے ادا کر دیے گئے ۔یاد رہے کہ بنوں میں اایف سی اہلکاروں پر ہونے والے بم دھماکے میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :