سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والوں کو ناراض بلوچ کہنا درست نہیں ، آئی جی ایف سی ، بلوچستان میں آپریشن کیلئے اسلام آباد سے اجازت لینا پڑتی ہے ، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ ،2007 سے اب تک ایف سی کے 360 جوان شہید ہو چکے ہیں، میجر جنرل اعجاز شاہد
بدھ 22 جنوری 2014 20:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والوں کو ناراض بلوچ کہنا درست نہیں، بلوچستان میں آپریشن کیلئے اسلام آباد سے اجازت لینا پڑتی ہے۔ بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز پر مسلح افراد روزانہ فائرنگ کرتے ہیں، آپریشن کیلئے اسلام آباد سے اجازت لینا پڑتی ہے، ہم نے سکولوں میں پاکستانی پرچم لہرادیئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2013میں 30 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، 2012 کی نسبت 2013 میں اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کم ہوئیں۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد نے کہاکہ 2007 سے اب تک ایف سی کے 360 جوان شہید ہو چکے ہیں، سال 2012 کی نسبت بلوچستان میں 2013 میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں کمی ہوئی، بلوچستان میں پہلے اسکولوں پر کالعدم تنظیموں کے جھنڈے لہراتے تھے، اب ایسا نہیں، اب وہاں پاکستان کے جھنڈے لہرا دئیے ہیں، دہشت گردی کی کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست ہوئے، ایف سی نے بلوچستان میں جتنی قربانیاں دیں، انہیں سراہا نہیں جا رہا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.