حکومت شاہ زین بگٹی کے قافلے کا راستہ کھولے، واپسی میں غیر ضروری رکاوٹوں سے اجتناب برتا جائے،عمران خان ،بگٹی قبیلے کے افراد کیساتھ روا رکھے جانیوالا سلوک کو غیر انسانی اور ناقابل قبول ہے، چیئرمین تحریک انصاف
بدھ 22 جنوری 2014 20:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈیرہ بگٹی جانے والے شاہ زین بگٹی اور ان کے قبیلے کے افراد کی حالت زار پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے بگٹی قافلے کا رستہ کھولنے اور ڈیرہ بگٹی میں ان کی واپسی میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کرنے سے اجتناب برتنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمور میں روکے جانے والے بگٹی قبیلے کے افراد پر مشتمل قافلے میں عورتیں، بچے اور بوڑھے افراد بھی شامل ہیں جنہیں انتہائی سرد موسم میں کھلے آسمان تلے قیام پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ بگٹی قبیلے کے افراد کیساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کو غیر انسانی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانیت کے ناطے شاہ زین اور ان کے قبیلے کے افراد کی ڈیرہ بگٹی واپسی میں معاونت کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.