سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ‘ہزارہ کمیونٹی کا لاشیں دفنانے سے انکار ،لاشوں کیساتھ علمدار روڈ پر دھرنا جاری ‘مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا ‘رکن صوبائی اسمبلی

بدھ 22 جنوری 2014 20:53

سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ‘ہزارہ کمیونٹی ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) مستونگ میں زائرین کی بس پربم حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 28ہوگئی میتیں نیچاری امام بارگاہ منتقل کردی گئیں لواحقین نے علمدار روڈ پر لاشوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا سانحہ کیخلاف کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی ایم اے ایم ایس سی کے تمام پرچلے ملتوی کردیئے گئے ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ کے مقام پر ایران سے کوئٹہ آنیوالی زائرین کی بس پر گذشتہ روز ہونیوالے خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 28افراد میں سے 26کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ دو کی شناخت نہیں ہوسکی میتیں سی ایم ایچ سے علمدار روڈ نیچاری امام بارگاہ منتقل کردی گئی ہیں سی ایم ایچ ہسپتال میں 40زخمی زیر علاج ہے گذشتہ روز زائرین کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 28افراد کے جاں بحق اور 36زخمی ہونے کے خلاف شہداء چوک علمدار روڈ پر دھرنا شروع کردیا گیا مجلس وحدت مسلمین بلوچستان شیعہ کانفرنس اور شہداء کے ورثاء نے علمدار روڈ شہداء چوک پر جاں بحق ہونیوالے افراد کی میتیں رکھ کر احتجاج شروع کردیا جاں بحق ہونے والوں میں 10خواتین بھی شامل ہیں دھرنے کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی سید رضا آگا اور شیعہ تنظیموں کے دیگر قائدین کررہے تھے دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ جب تک ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن شروع نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا اور شہداء کی تدفین نہیں کی جائے گی رکن صوبائی اسمبلی سید رضا آغا نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی اجلااس میں دہشت گردی کرنے والوں سے امن کی بھیک مانگی تھی اس طرح وزیر داخلہ بھی بے بسی کااظہار کررہے ہیں انتہائی افسوسناک صورتحال ہے آئے روز زائرین کو نشانہ بنایا جارہا ہے اہل تشیع کو تحفظ دیا جائے سانحہ مستونگ کے خلاف ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی پشتونخواملی عوامی پارٹی اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی جبکہ اس موقع پر کاروباری مراکز بند رہے اور ہڑتال کے دوران مشتعل افراد نے روڈوں پر ٹائر جلا کر روڈ وں کو بلاک کردیا تھا جبکہ مجلس وحدت المسلمین شیعہ کانفرنس کے زیر اہتمام تین روزہ سوگ منایاجارہا ہے علمدار روڈ فریدہ ٹاؤن طوغی روڈ اور دیگر علاقوں میں تمام کاروباری مراکز بند رہے اور سوگ منایا جارہا ہے واقعہ کے خلاف ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک عرصے سے ہزارہ قبیلے کے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے ایسا لگتا ہے کہ تحفظ دینے والے اس کام میں سنجیدہ نہیں ہیں بے گناہوں کو ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ہزارہ قبیلے کے افراد محب وطن پاکستانی ہیں ان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔