موجودہ دور میں میڈیا کا کر دار قومی زندگی اور جمہوری اقدار کیلئے اہم ہے ، احمد رضا قصوری ،جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بھگوڑے کمانڈوکا نام دیکر عالمی سطح پر آرمی کی تحقیر نہ کی جائے ، وفد سے گفتگو

بدھ 22 جنوری 2014 20:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ر یٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ وہ میڈیا فرینڈلی ہیں ، موجودہ دور میں میڈیا کا کر دار قومی زندگی اور جمہوری اقدار کیلئے اہم ہے ، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بھگوڑے کمانڈوکا نام دیکر عالمی سطح پر آرمی کی تحقیر نہ کی جائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل میاں رفعت قادری کی طرف سے صحافیوں سے متعلق نازیبا الفاظ کی ادائیگی کے سلسلے میں شدید احتجاج پر احمد رضا قصوری نے کہاکہ انہوں نے بطور ممبر قومی اسمبلی 1971میں غلامی صحافت کے خلاف نیشنل پریس ٹرسٹ سے عبد اللہ ملک ، حمید اختر اور صفدر میر کی برطرفی کے سلسلے میں بیس ، پچیس ہزار افراد کے خلاف احتجاج کیا اور اخبارات بھی شائع نہیں ہونے دیئے جارہے تھے ان کی بحالی تک بھوک ہڑتال کی انہوں نے کہاکہ میڈیا کی آزادی کیلئے انہوں نے پرویز مشرف کے ساتھ ملکر کام کیا ان کا میڈیا سے کوئی جھگڑا نہیں ہے سوال کر نا میڈیا کا حق ہے مگر ایک سابق کمانڈر کی تذلیل نامناسب ہے انہوں نے کہاکہ الفاظ ذمہ دارانہ ہوناچاہیے اس موقع پر نائب صدر بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :