آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ،برفباری کے باعث زمینی رابطے منقطع ، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان
بدھ 22 جنوری 2014 21:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ، برفباری کے باعث زمینی رابطے منقطع ہونے سے اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے ، کشمیر ،گلگت بلتستان،راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ ، گوپس ، استور منفی 07،ہنزہ منفی05، گلگت منفی 04 ،کالام ، قلات ، کوئٹہ ، راولا کوٹ منفی 03، چترال ،دروش منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے)
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ، راولپنڈی ،گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مکران اور کوئٹہ ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پسنی میں11ملی میٹر جبکہ گوادر،نوکنڈی 05 اور تربت میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.