تحریک انصاف کا ڈرون حملوں کیخلاف دھرنا تیسرے مہینے میں داخل،رہنماؤں کا شمالی وزیرستان آپریشن اور انسداد دہشتگردی پالیسی پر گہری تشویش کا اظہار
بدھ 22 جنوری 2014 21:04
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف دھرنا تیسرے مہینے میں داخل ہو گیا۔بدھ کو دھرنے کے 61ویں روز تحریک انصاف فاٹا نے دھرنا کیمپ میں قبائلی رہنماؤں ڈاکٹر بشیر،ڈاکٹر خلیل،ساجد خان،عتیق الرحمان ،ولی خان آفریدی و دیگر کی قیادت میں ڈیوٹی دی ۔اس موقع پر بابائے دھرنا فیاض خلیل اور اقلیتی رہنما ارنسٹ نہال بھی موجود رہے۔
شرکاء نے ڈرون حملوں کیخلاف مظاہرہ بھی کیا۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن اور انسداد دہشت گردی کی حکومتی حکمت عملی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں پارلیمنٹ کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔(جاری ہے)
انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کی سکیورٹی صورت حال اور فوجی کارروائیوں پر پوری سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کیلئے خفیہ اجلاس کے انعقاد کا بھی مطالبہ کیا ہے اور علاقے میں بمباری سے قبل علاقے سے عورتوں، بچوں اور معصوم شہریوں کا انخلاء یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف بتائیں کہ اقتدار سنبھالنے کے 9ماہ بعد تک بھی حکومت دہشت گردی کے انسداد کی کوئی موثر پالیسی وضع کرنے میں کیوں ناکام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں فضائی حملے کے دوران مقامی آبادی کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے بچے بھی لقمہ اجل بنے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فضائی بمباری سے قبل معصوم لوگوں خصوصاً عورتوں اور بچوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے۔ادھرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیرین مزاری،صوبائی صدر اعظم سواتی ، جنرل سیکرٹری خالد مسعود اور صوبائی ترجمان اشتیاق ارمڑ نے کارکنان کو کامیاب دھرنے کے دو ماہ پورے ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے عزم و ہمت کو سلام پیش کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.