گہرام بگٹی فراری کیمپ چلا رہا ہے ،شاہ زین بگٹی کوحکومتی شرائظ مسترد کرنے کے باعث بلوچستان داخلہ کی اجازت نہیں دی جارہی ، آئی جی ایف سی اعجاز شاہد

بدھ 22 جنوری 2014 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) آئی جی ایف سی اعجاز شاہدنے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں موجود گہرام بگٹی فراری کیمپ چلارہا ہے اور اس کا براہمداغ بگٹی سے رابطہ ہے، شاہ زین بگٹی اور بگٹی قبیلہ کے لوگوں کو بلوچستان داخلہ کی اجازت سیاسی معاملہ ہے ایف سی یا پولیس سے اس کا کوئی تعلق نہیں ، وزیراعلی بلوچستان سے بھی اس معاملہ پر بات ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینٹ میں شاہ زین بگٹی اورقبیلہ کی بلوچستان میں داخلہ کے معاملہ پر اراکین کے استفسار پر جواب دیتے ہوئے آئی جی ایف سی اعجاز شاہد نے بتایا کہ شاہ زین بگٹی کو حکومت بلوچستان نے ساتھ لائے افراد کی رجسٹریشن کروانے اور غیر مسلح ہونے کی شرائط پیش کیں تھیں جنہیں شاہ زین بگٹی نے مسترد کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گوہرام بگٹی ڈیرہ بگٹی میں فراری کیمپوں سے تربیت حاصل کرنے والوں کو پناہ دیتا ہے جبکہ شاہ زین بگٹی کے ساتھ آنے والے لوگ اگر رجسٹریشن اور غیر مسلح ہوئے بغیر ڈیرہ بگٹی اور سوئی آئے تو وہ کسی کی زمین پر ٹینٹ لگا کر آبادی بسا لیں گے جس سے مقامی زمینوں کے مالکان اور بگٹیوں میں تصادم کا خطرہ ہو گا انہوں نے بتایا وزیراعلی بلوچستان سے ان کی اس معاملہ پر بات ہوئی ہے وہ اس معاملہ کو سیاسی انداز میں حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :