کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،کے ایس ای 100انڈیکس 27100کی نفسیاتی حدسے گرگیا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس89.58پوائنٹس کمی سے 27015.12پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 22 جنوری 2014 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج کاروباری ہفتے کے تیسرے روزمنگل کواتارچڑھاوٴ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 27100کی نفسیاتی حدسے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک ارب 64کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت46.20فیصدزائد جبکہ62.35فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ملک میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27000کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا تاہم حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز ، دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام اور آئل سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 27000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس89.58پوائنٹس کمی سے 27015.12پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر425کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 265کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ143کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 1ارب64کروڑ 38لاکھ35ہزار407روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 65کھرب 82ارب 68کروڑ42لاکھ 88ہزار 590روپے ہوگئی ۔

بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 38کروڑ 30لاکھ 11ہزار 570شیئرز رہیں جو منگل کے مقابلے میں 12کروڑ10لاکھ 44ہزار390شیئرز زائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص کے سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت648.54روپے اضافے سے 10332.97روپے ،وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 229.48روپے اضافے سے5190.48روپے پر بند ہوئی ۔نمایاں کمی سیمنس پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت71.50روپے کمی سے 1420.47روپے جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت31.16روپے کمی سے676.65روپے پر بند ہوئی ۔

بدھ کو فیصل بینک کی سرگرمیاں 2کروڑ94لاکھ52ہزار شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت91 پیسے اضافے سے13.40روپے جبکہ پی ٹی سی ایل اے کی سرگرمیاں 2 کروڑ46لاکھ 9ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 78پیسے اضافے سے30.25روپے پر بند ہوئی ۔بدھ کو کے ایس ای 30انڈیکس 147.79پوائنٹس کمی سے 19642.28پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 246.22پوائنٹس اضافے سے 44666.37جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس6.24پوائنٹس اضافے سے 2017.92پوائنٹس پر بند ہوا ۔