باجوڑایجنسی ، ماموند قبائل کا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کااعلان،امن کمیٹی فعال اور سرحدی علاقوں میں گشت موثر بنایاجائیگا،علاقے میں کسی عسکر یت پسند کو پناہ نہیں دی جائے گی،جرگہ سے خطاب

بدھ 22 جنوری 2014 21:21

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) باجوڑایجنسی کے ماموند قبائل نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے اور اپنے علاقوں میں امن کمیٹی فعال کرنے اور سرحدی علاقوں میں گشت موثر بنانے کا اعلان کیاہے،علاقے میں کسی عسکر یت پسند کو پناہ نہ دینے کا اعلان ،پناہ دینے والوں کے مکان نذر اتش علاقہ بدر اور جر مانہ کیاجائیگا ۔

اور ان کے خلاف ماموند قبائل کے قبائلی روایات کے تحت سخت کاروائی کی جائیگی ۔ یہ اعلان ماموند قبائل کے مختلف قبیلوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور زعماء نے بدھ کے روز صدرمقام خار میں ایک گرینڈ جرگہ سے خطاب میں کیاہے ۔ اس موقع پر باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ سید عبد الجبار شاہ۔کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل میر آمیر علی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ سہیل احمد۔

پولیٹکل تحصیلدار عبدالحسیب خان ،عمرسید اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ جرگہ سے خطا ب کرتے ہوئے باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ سید عبد الجبار شاہ اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل میر آمیر علی نے کہاکہ ماموند قبائل نے اپنے علاقے میں حکومتی عملداری اور امن کی بحالی کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ انتہائی قابل تحسین ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ماموند قبائل نے علاقہ میں حکومتی عملداری کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ۔

اُ نہوں نے کہاکہ پولیٹکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کو ماموند قبائل کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری پر فخرہے انھوں نے کہاکہ عسکریت پسند ہمارے تہذیب ترقی اور خوشحالی کے بدترین دشمن ہے انھوں نے ماموند قبائل کے عمائدین پر زور دیاکہ وہ اپنے علاقوں میں مشتبہ افراد کی سرگرمیاں پر نظر رکھ کر اپنے علاقوں میں امن وامان اور حکومتی عملداری برقرار رکھنے اور اپنے علاقہ کو عسکریت پسندوں کی سے صاف کرنے میں تعاون جاری رکھ کر ایجنسی کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

پو لیٹیکل ایجنٹ اور کمانڈنٹ نے بتایا کہ علاقے میں علاقائی ذمہ داری پوری نہ کر نے والے قبائل کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے ماموند قبائل سے کہا کہ وہ اپنے علاقے میں امن خراب کر نے والے عناصر پر کھڑی نظر رکھیں ۔ اور علاقے کے امن خراب کر نے والے عناصر کو اپنے علاقے میں پناہ نہ دیں ۔انھوں نے کہا کہ باجوڑایجنسی میں مکمل طورپر امن قائم ہیں مگر باجوڑ دشمن عناصر باجوڑایجنسی کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم سب نے ملکر ہمارے مشترکہ دشمن کی تمام منصوبے ناکام بنانا ہے ۔

کیونکہ امن کے بدولت علاقے کے ترقی ممکن ہے اور ہم سب ملکر ایجنسی کے پرامن حالات خراب کرنیوالے عناصر کیخلاف مشترکہ کاروائی کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے موجودگی کی فوری طورپر اطلاع دیں تاکہ سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ بروقت کاروائی کرسکیں ۔ جرگے سے خطا ب کرتے ہوئے ماموند قبائل کے عمائدین ملک عبد العزیز خان ۔

ملک ایاز ۔ ملک شاہ محمود سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماموند قبائل نے تحصیل ماموند کے تمام علاقوں کو عسکریت پسندوں سے صاف کرنے اور اپنے علاقوں میں امن قائم کرنے کے لیے کئی سالوں سے کوششیں شروع کی ہیں اور ان کوششوں کی وجہ سے علاقہ میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیاں ختم ہوگئی ہیں ۔ ماموند قبائلی عمائد ین نے علاقے میں امن کیلئے سیکورٹی فورسز اور پو لیٹکل انتظامیہ کے مکمل حمایت اور تعاون کا اعلان کیا ۔

انھوں نے کہا کہ ایجنسی کے حالات خراب کرنیوالے عناصر ہمارے سب کے مشترکہ دشمن ہیں اور غیرملکی عناصر ہمارے علاقوں میں آکر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن ماموند قوم سکیورٹی فورسز ،پولیٹیکل انتظامیہ کیساتھ ملکر ان عناصر کیخلاف بھرپور کاروائی کریں گے ۔ماموند قوم کے عمائدین نے کہا کہ قوم کے اندر ذاتی دشمنیاں دس سال کیلئے ختم کی جائے تاکہ ملک دشمن عناصر اس سے فائدہ نہ اُٹھائیں ۔

قبائلی عمائدین نے تحصیل ماموند کے تمام علاقوں میں موجود امن کمیٹوں کو مزید موثر بنانے ۔ سرحدی علاقوں میں گشتوں کا سلسلہ تیز کرنے کا اعلان کیا ۔ ماموند قبائلی عمائد ین نے کہاکہ ماموند قبائل نے اپنے علاقوں میں مشتبہ افراد کو پناہ دینے پر پہلے ہی سے پابندی لگادی ہے اور اگر کوئی شخص مشتبہ افرادکو پناہ دینے میں ملوث پایاگیا تو انکے خلاف قبائلی روایات کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی ۔ انکے مکان نذر اتش کر کے جر مانہ اور علاقہ بدر کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :