شامی حکومت کو جنگی جرائم کے الزامات کاسامنا کرنا ہوگا،عالمی عدالت،تشدداورپھانسی دئیے جانے والے افرادکی تصاویرعدالت میں پیش،امریکانے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

بدھ 22 جنوری 2014 21:24

ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء)بین الاقوامی پراسیکیوٹرز نے کہاہے کہ گیارہ ہزار قیدیوں کے ساتھ تشدد اور انہیں پھانسی دینے پر شامی حکام کو جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنا ہوگا،ادھر امریکا اوراقوام متحدہ نے شامی اقدام پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے عالمی عدالت سے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے،جرمن ریڈیو کے مطابق گزشتہ روز تین بین الاقوامی پراسیکیوٹرز کی رپورٹ میں ان تصاویر کو عالمی عدالت میں شواہد کے طور پر پیش کیا گیا جو شامی پولیس کے ایک فوٹو گرافر کی طرف سے فراہم کی گئیں،ادھر امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہیرف نے اس رپورٹ میں پیش کی گئی تصاویر کو انتہائی پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر دیکھنے میں خوفناک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ دمشق حکومت جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔