قلات میں شدید سردی جاری ، درجہ حرارت منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،گیس کی مکمل بند ش اور بجلی کی پندرہ گھنٹوں کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات

بدھ 22 جنوری 2014 21:39

قلات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) قلات میں شدید سردی جاری درجہ حرارت منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شدید سردی میں گیس کی مکمل بند ش اور بجلی کی پندرہ گھنٹوں کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے شدید سردی میں بجلی اور گیس کی بندش میں لوگ سردی کے باعث ٹھٹھرنے پر مجبور ہیں سوئی گیس کمپنی کی جانب سے قلات میں گذشتہ دو مہینوں سے گیس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہیں جبکہ کمپنی کی جانب سے گیس بلوں کو گھروں پر بھیجنے کا سلسلہ جاری ہیں عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ گیس کمپنی کس بات کا بلز وصول کرنا چاہتی ہے کیونکہ سوئی گیس کمپنی کی جانب سے قلات کو گذشتہ دو مہینوں سے گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہیں دوسری جانب کیسکو کی جانب سے بھی قلات میں اٹھارہ گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کا جینال محال کردیا ہیں شدید سسردی میں گیس اور بجلی کی بندش نے عوام کو دہر اعذاب میں مبتلا کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :