بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ، مشترکہ قرارداد نمبر 19 میں پیش کر دی گئی ،اجلااس میں اسپیکر صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کے درمیان خوشگوار ماحول میں نوک جھونک

بدھ 22 جنوری 2014 21:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے بدھ کے شام کے اجلاس میں اسپیکر میر جان محمد جمالی اور صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کے درمیان اس وقت ماحول خوشگوار ہوگیا جب مشترکہ قرار داد نمبر19ایوان میں پیش کی گئی اور جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے رجوع کریں کہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اراکین کو بھی بلیو پاسپورٹ کے اجراء کا استحقاق دینے کا نوٹیفکیشن جاری ہو اسپیکر میر جان محمد جمالی جو ہمیشہ اسمبلی میں اپنے جملے بازی سے مشہور ہے انہوں نے کہاکہ گرین پاسپورٹ ہر رکن کا حق ہے میری تجویز ہے کہ جس رکن صوبائی اسمبلی کو بلیو پاسپورٹ جاری ہو اگر وہ خاتون ہے تو اس کے گھر والوں کو بھی جاری ہو اور اگر کوئی مرد رکن اسمبلی ہے تو اس کے بھی گھروالوں کو جاری ہونا چاہیے تاکہ دونوں کو فائدہ ہوسکیں انہوں نے کہاکہ میری دعا ہے کہ مرد رکن صوبائی اسمبلی نے دو شادیاں کی ہے تو اسکے دونوں گھروالوں کو بلیو پاسپورٹ جاری ہونا چاہیے اسی دوران جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ جناب اسپیکر میں نے تین شادیاں کی ہیں اگر کوئی میرا مقابلہ کرسکتا ہے تو آئیں جس پر ایوان میں تمام ارکان اسمبلی مسکراتے رہیں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہاکہ اس وقت ارکان اسمبلی کی تنخواہ ایک اسٹینو گرافر سے بھی کم ہے صوبائی وزیر قانون رحیم زیارتوال کو چاہیے کہ وہ ارکان اسمبلی اور وزراء کے تنخواہوں میں اضافے کا جلد بل پیش کریں انہوں نے کہاکہ اس وقت 1174پورے ملک میں پارلیمنٹ کے ممبران ہے ان کو حق ہے کہ انہیں بلیو پاسپورٹ ملنا چاہیے یہ ان کا بنیادی حق ہے بدھ کے اجلااس میں اسپیکر صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کے درمیان خوشگوار ماحول میں نوک جھونک جاری رہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے کیا گیا کہ مشترکہ قرار داد نمبر19میں مزید ترامیم کے بعد اس کو ہفتے کے اجلاس میں دوبارہ پیش کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :