بلوچستان اسمبلی اجلاس،پرائمری کی سطح پر صوبے کی مقامی زبانوں کی تعلیم کا اضافی مضمون رائج کرنے کا مسودہ متفقہ طور پر منظور،شیخ جعفر خان مندوخیل کی قرار داد نمبر18ایوان میں پیش نہ ہو سکی ، غیر موجودگی کے باعث موخر کردیا گیا

بدھ 22 جنوری 2014 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی دوپہر کو تقریباً چار بجے اسپیکر میر جان محمد جمالی کی صدارت میں شروع ہوا اجلاس میں بلوچستان کی مقامی زبانوں کا پرائمری سطح کی تعلیم میں اضافی مضمون کے طور پر رائج کرنے کا مسعودہ قانون صوبائی وزیر نے ایوان میں پیش کیا جیسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا صوبائی وزیر تعلیم نے تحریک پیش کی کہ بلوچستان کے مقامی زبانوں کا پرائمری سطح کی تعلیم میں اضافی مضمون کے طور پر رائج کرنے کا مسعودہ قانون مسعودہ 2014کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے قواعدوانضباط کے مجریہ 1974کے قاعدہ 84کے تقاضوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے جیسے ایوان نے منظور کرلیا اجلاس میں صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل کی قرار داد نمبر18ایوان میں پیش ہونی تھی مگر ان کی غیر موجودگی کے باعث اسے موخر کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :