واپڈا نے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کر دیا

بدھ 22 جنوری 2014 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) واپڈا نے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کر دیا ہے تاکہ ملک کے مختلف علاقوں میں ایک لاکھ تیس ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

واپڈا حکام کے مطابق سندھ میں نئی گج ، پنجاب میں گھبیر ڈیم ، خیبرپختونخواء میں کرم تنگی ڈیم تعمیر کئے جا رہے ہیں۔یہ ڈیم تین سال میں مکمل ہوں گے جن میں چھ لاکھ پچاس ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی جو ایک لاکھ تیس ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کے لئے کافی ہے۔

متعلقہ عنوان :