بنوں حملہ ، کالعدم تحریک طالبان کے امیر اور ترجمان سمیت 15ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 22 جنوری 2014 21:59

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) بنوں چھاوٴنی کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج کرادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ایف آر بنوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی جانب سے بنوں بم دھماکے کا مقدمہ درج کرادیا گیا جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ، تنظیم کے ترجمان شاہد اللہ شاہد، کمانڈر عصمت اللہ شاہین اور قاری ایوب سمیت 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو بنوں چھاوٴنی کے قریب بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے اس وقت دھماکا کیا گیا تھا جب ایف سی اہلکاروں کے قافلے شمالی وزیرستان کی جانب جانے والے تھے، دھماکے میں 28 ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے اور واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی تھی۔

متعلقہ عنوان :