طالبان بندوق کے زور پرخودساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں،الطاف حسین

جمعرات 23 جنوری 2014 11:42

طالبان بندوق کے زور پرخودساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں،الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ طالبان بندوق کے زور پر اپنی خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ طالبان کے نظریات قرآن مجید، دین اسلام کی تعلیمات کی نفی ہیں۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان، منتخب نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے ماحول میں کلمہ حق بلند کرنا سب سے بڑا جہاد ہے۔ طالبانائزیشن سے متعلق میرے خدشات کا مذاق اڑایا گیا آج سب میری باتوں کو تسلیم کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ علماء کرام اور بعض سیاسی رہنما میری آواز میں آواز ملا رہے ہیں۔