ضمنی الیکشن، این اے69 خوشاب اور پی کے 50 ہری پورمیں پولنگ کا عمل جاری
جمعرات 23 جنوری 2014 11:42
خوشاب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 69 خوشاب اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 50 ہری پور میں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق این اے 69 خوشاب میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ ضلع بھر میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امید وار عزیز ملک اور اورتحریک انصاف کے امیدوار عمر اسلم کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع ہے، این اے69کے 3 لاکھ 32ہزارووٹر ایک بارپھر حق رائے دہی استعمال کریں گے.مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں این اے 69سے سمیراملک کامیاب قرارپائیں لیکن بی اے کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پرانہیں نااہل قراردے دیا گیا، ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے سمیرا ملک کے بیٹے عزیز ملک کو میدان میں اتارا ہے جبکہ تحریک انصاف نے ایک بارپھرعمراسلم کوٹکٹ دیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.