سابق صدر پرویز مشرف کو دو روز میں ہسپتال سے گھر منتقل کیے جانے کا امکان

جمعرات 23 جنوری 2014 12:26

سابق صدر پرویز مشرف کو دو روز میں ہسپتال سے گھر منتقل کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) عسکری ادارہ امراض قلب میں زیرعلاج سابق صدر پرویز مشرف کے آئندہ دو روز میں گھر منتقل کیے جانے کا امکان ہے،دوسری جانب سابق صدر کی صحت بارے خصوصی عدالت میں پیش کی جانیوالی رپورٹ تیار نہ کی جا سکی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے معالجوں نے انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کرنے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

سابق صدر کی تمام میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور آئندہ ایک سے دو روز میں انہیں گھر منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال پرویز مشرف کے دل اور دماغ سے متعلق رپورٹس کلیئر قرار نہیں دی گئیں۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی عدالت میں پیش کی جانیوالی میڈیکل رپورٹ تاحال تیار نہیں کی جا سکی۔

متعلقہ عنوان :