شمالی وزیرستان،پاک فوج کی کارروائی کے بعد مقامی لوگوں کی نقل مکانی

جمعرات 23 جنوری 2014 12:26

شمالی وزیرستان،پاک فوج کی کارروائی کے بعد مقامی لوگوں کی نقل مکانی

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی مشکوک ٹھکانوں پر بمباری کے بعد مقامی لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پاک فوج کی مشکوک ٹھکانوں پر بمباری کے بعد سے تیسرے روز بھی مقامی افراد کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی جاری ہے۔ان علاقوں میں بازار بند اور کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔زرائع کے مطابق میرعلی میں مشکوک ٹھکانوں پر پاک فوج کی جانب سے ممکنہ مزید کارروائی کے خطرے کے پیش نظر لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔دوسری جانب پولیٹیکل ایجنٹ سراج احمد خان نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نقل مکانی نہ کریں کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :