شام سے متعلق جنیوا کانفرنس خوشگوار ماحول میں ہوئی ، اقوام متحدہ اور امریکہ کا دعویٰ

جمعرات 23 جنوری 2014 13:18

جنیوا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ شام میں امن کے متعلق جنیوامن کانفرنس دوستانہ ماحول میں ہوئی۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ کے شہر مونٹریل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہاکہ جنیوا کانفرنس میں شریک چالیس ممالک نے دمشق میں اقتدار کے پرامن منتقلی کی حمایت کردی۔

اعلامے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دمشق میں تمام فریق تنازعات مزاکرات کے زریعے حل کریں۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاکہ شام میں دہشتگردی میں شامی صدر بشارالاسد ملوث ہیں ان کے اقتدار میں رہنے تک شام میں دہشتگردی جاری رہے گی۔۔اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار جعفری نے کہا کہ کانفرنس میں شام کے خلاف بات کرنے والوں اور ایران کو مدعو نہ کرنے پر مایوسی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :