جنوبی افریقی کے پلاٹینیم سیکٹر کی سب سے بڑی یونین نے معاوضے کے معاملے پر ہڑتال کا اعلان کردیا

جمعرات 23 جنوری 2014 13:21

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء)جنوبی افریقی کے پلاٹینیم سیکٹر کی سب سے بڑی یونین نے معاوضے کے معاملے پر ہڑتال کا اعلان کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ماریکانہ میں 2012 میں ہونے والے خونریز احتجاج کے بعد یہ سب سے بڑی ہڑتال ہوگی اس وقت معاوضے کے معاملے پر غیر قانونی ہڑتال کرنے پر 34 کان کنوں کو پولیس نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

ہڑتال کی وجہ سے پلاٹینیم پیدا کرنے والی دنیا کی تین بڑی کمپنیوں کی پیداوار پر اثر پڑیگا۔سونے کے سیکٹر میں ہونے والی ایک علحیدہ ہڑتال کو عدالت کے حکم کی وجہ سے موٴخر کر دیا گیا عدالت اس بات کا فیصلہ 30 جنوری کو کریگی کہ کیا کان کنوں اور تعمیراتی صنعت کی یونینوں آمکو(اے ایم سی یو) کا احتجاج قانونی ہے یا نہیں جس کے تحت کارکن نوکری سے برطرف ہوئے بغیر احتجاج کر سکیں۔