کراچی‘کے ایم ڈی ملٹی نیشنل کرکٹ کا فائنل پی اینڈ جی نے جیت لیا

جمعرات 23 جنوری 2014 13:22

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) رفیق شیرازی سی سی کے زیر اہتمام منعقدہ پہلا کے ایم ڈی ملٹی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ پی اینڈ جی نے 4وکٹوں سے جیت لیا۔ سونی ایسوسی ایٹس 149رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ پروفیسر اعجاز فاروقی نے فائنلسٹ ٹیموں میں ٹرافی اور انفرادی انعامات تقسیم کئے۔ٹی ایم سی گراوٴنڈ گلبرگ پر سونی ایسوسی ایٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں150رنز کا ہدف حریف ٹیم کو دیا۔

ان کے 9کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔احمدحسین 44، اشرف حسین 31،علی اقبال 19اورمحمد عظیم نے 18رنز اسکور کئے۔فیصل مرزا، عمر داوٴد اور عثمان فرحت نے 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔جوابی بیٹنگ کے دوران مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا گیا۔ عثمان فرحت نے فتح گر اننگز کھیلتے ہوئے 47رنز کی باری کھیلی۔

(جاری ہے)

فاروق حسن نے 25،عادل فرح نے 23اورفیضان منیم نے 18رنز نے اپنی ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔

عاصم قریشی اور دانیال کے ہاتھ 2,2وکٹیں لگیں۔ایمپائرز محمداصغر، اسلام خان جبکہ آفیشل اسکورر شعیب شیراز ی تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی نے رفیق شیرازی کے جملہ ذمہ داران کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اورعبدالحمید شیرازی کی فروغ کرکٹ کی کوششوں کو سراہا جو خرابی صحت کے باوجود تندہی اور متحرک انداز میں کرکٹ کی خدمت کررے ہیں ۔

بعدازاں مہمان خصوصی نے پی اینڈ جی کے کپتان کو ونر اورسونی ایسوسی ایٹس کے کپتان کو رنر اپ ٹرافی اور عثمان فرحت کو مین آف دی فائنل کیش ایوارڈ واورکھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے جبکہ دیگر مہمانوں کو بھی سوینیر پیش کئے گئے۔ اس موقع پر شفیق کاظمی، مشیر ربانی، جمیل احمد، ظفر احمد، منیر علی قادری، عارف وحید، ڈاکٹر عارف حفیظ، طارق حفیظ، آصف محمود، عبدالحمید شیرازی، محمد رئیس، محمد یامین، افضل قریشی، ایس اے فہیم، لیاقت علی، مظہر علی اعوان، زین العابدین، سید شاہد علی، محمد نعیم،سید محمد مہدی، شہباز قریشی، ریاض احمد، شاہد نواب ، محمد نظام دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :