جوڈو فیڈریشن کے دو آفیشلزکوچنگ سیمینار میں شرکت کیلئے کل دبئی جائیں گے

جمعرات 23 جنوری 2014 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے دو افیشلز آئی جے ایف ریفری اینڈ کوچنگ سیمینار میں شرکت کیلئے (آج) جمعہ 24 جنوری کو دبئی روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

انٹر نیشنل جوڈو فیڈریشن کی جانب سے ریفری اینڈ کوچنگ سیمینار 25 سے 26 جنوری تک دبئی میں منعقد ہوگا جس میں واپڈا کے لیاقت علی اور غضنفر علی پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار میں 40 ممالک کے افیشلز حصہ لیں گے ، سیکرٹری نے کہا کہ دبئی میں ہونے والے ریفری اینڈ کوچنگ میں جوڈو کے نئے رولز کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :