وزیراعظم آزاد کشمیر کا کوٹلی کے قریب بان پل کے مقام پر ٹریفک حادثے میں دو خواتین وایک شخص کی ہلاکت پر اظہار افسوس

جمعرات 23 جنوری 2014 13:32

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کوٹلی کے نزدیک بان پل(رحمن برج) کے مقام پرٹریفک حادثہ میں دوخواتین اورایک شخص کی ہلاکت پراظہارافسوس کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کی انتظامیہ کوہدائت کی ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسرنہ چھوڑیں وزیراعظم کوگزشتہ روزتتہ پانی آتے ہوئے راستہ میں حادثہ کی اطلاع ملی جس پرانہوں نے فورا ڈپٹی کمشنرچوہدری مختارحسین سے رابطہ کیااورانتظامیہ وپولیس کوجائے حادثہ پرجانے کی ہدائت کی وزیراعظم کی ہدائت پرانتظامیہ وپولیس کے افسران موقع پرپہنچ گئے انتظامیہ وپولیس جائے حادثہ پرپہنچی زخمیوں اورلاشوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچایادریں اثناء وزیراعظم کے مشیرمحمدالیاس چوہدری بھی حادثہ کی اطلاع سن کرفوراڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پرانہوں نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی طرف سے زخمیوں اورمرنے والوں کے لواحقین تک ہمدردی وافسوس کاپیغام پہنچایامشیرحکومت نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے ایم ایس ودیگرانتظامیہ کووزیراعظم کی طرف سے ہدائت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے اورزخمیوں کوہرممکن بھرپورطبعی امدادپہنچائی جائے۔

متعلقہ عنوان :