مدیحہ افتخار کو ڈرامہ سیریل ” کالے موسم “ کی کاسٹ سے آؤٹ کر کے اداکارہ ثناء کو کاسٹ کر لیا گیا

جمعرات 23 جنوری 2014 13:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) اداکارہ مدیحہ افتخار کو ڈرامہ سیریل ” کالے موسم “ کی کاسٹ سے آؤٹ کر کے ان کی جگہ اداکارہ ثناء کو کاسٹ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈرامہ سیریل ” کالے موسم “ کے پروڈیوسر بلال اختر نے اداکارہ مدیحہ کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا تھا مگر مسلسل شیڈول نہ دینے کی وجہ سے انہوں نے مدیحہ افتخار کو ڈرامہ کی کاسٹ سے باہر نکال دیا اور ان کی جگہ اداکارہ ثناء کو کاسٹ کر لیا ۔ اس حوالے سے جب مدیحہ افتخار سے رابطہ کیا گیا تو ان سے رابطہ نہ ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :