د ہشتگرد ملک وقوم کے دشمن ہیں ‘ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ‘چوہدری رضوان گل

جمعرات 23 جنوری 2014 14:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری رضوان گل نے کہا ہے کہ بنوں اور راولپنڈی میں سکیورٹی فورسزپر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکارو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ د ہشتگرد ملک وقوم کے دشمن ہیں اور ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں -کوئی مسلمان بھی اپنے مسلمان بھائی کو قتل نہیں کر سکتا حکومت دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے پوری قوم کو متحد ہوکر حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا غیر ملکی قوتوں کے آلہ کاربن کر بعض عناصر ملک وقوم کو نقصان پہنچارہے ہیں چوہدری رضوان گل نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانو ں سے نکالنے اور اسے نا قابل تسخیر ریاست بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور حکومت کی جانب سے ملکی تعمیرو ترقی اور معاشی استحکام کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات مثبت نتائج نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔