آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا

جمعرات 23 جنوری 2014 14:32

اسلام آباد/مظفر آباد /گلگت /پشاور /ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ، برف باری کے باعث کئی مقامات پر مینی رابطے منقطع ہونے سے اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑ ی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں برفباری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث زمینی رابطے منقطع ہونے سے اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا محکمہ موسمیات کے مطابق شانگلہ شہراور گرد ونواح میں بارش ہوتی رہی ،پہاڑوں پر برف باری جاری رہی گلگت بلتستان میں غذر،استور اور دیامر سمیت کئی علاقوں میں 2روز سے وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا اور کئی مقامات پرراستے بند ہوگئے آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے پہاڑوں میں جمی برف نے میدانی علاقوں کے لوگوں ٹھٹھرنے پر مجبور کردیا دوسری جانب بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا لوگ لکڑیاں جلا کر خود کو گرم رکھنے لگے پنجاب میں ملتان اور مظفر گڑھ سمیت کئی علاقے دھند کی لپیٹ رہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد،راولپنڈی ،گوجرانوالہ،مالاکنڈ،ہزارہ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کے کچھ علاقوں میں بارش اور برف باری کی توقع ہے۔ ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ ، گوپس ، استور منفی 07،ہنزہ منفی05، گلگت منفی 04 ،کالام ، قلات ، کوئٹہ ، راولا کوٹ منفی 03، چترال ،دروش منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ، راولپنڈی ،گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مکران اور کوئٹہ ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پسنی میں11ملی میٹر جبکہ گوادر،نوکنڈی 05 اور تربت میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :