ٍٍآل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپیئن شپ میں فیڈرل بورڈ نے مردان کو 6-0 گول سے ہرا دیا

جمعرات 23 جنوری 2014 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپیئن شپ میں فیڈرل بورڈ نے اپنے پہلے میچ میں مردان بورڈ کو ایک یک طرفہ مقابلے کے بعد6-0 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ احکام کے مطابق گجرنوالہ میں جاری چیمپئن شپ میں وقفے تک فیڈرل بورڈ کو مردان بورڈ کے خلاف 2-0 گول سے کامیابی حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں مزید چار گول کرکے مقابلہ 6-0 گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شہباز، منظور، اشفاق، طلحہ، ذیشان اور حسیب نے ایک، ایک گول کیا جبکہ مردان بورڈ کی ٹیم گول کرنے میں ناکامی رہی۔

متعلقہ عنوان :