ایوان وزیر اعظم اسلام آباد میں اہم اجلاس،آرمی چیف بھی شریک

جمعرات 23 جنوری 2014 15:41

ایوان وزیر اعظم اسلام آباد میں اہم اجلاس،آرمی چیف بھی شریک

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدات اہم اجلاس ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعظم میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں ملک میں امن و امان کی موجودہ صورت حال پر غور جاری ہے۔اہم اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود ہیں جبکہ دیگر شرکاء میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر اہم عہدیداران شریک ہیں۔اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات بھی کی۔

متعلقہ عنوان :