علمائے کرام اور کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے تحت کل ہڑتال ہوگی

جمعرات 23 جنوری 2014 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) کراچی میں علمائے کرام اور کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے تحت (آج) جمعہ کو پر امن ہڑتال ہوگی۔

(جاری ہے)

کراچی میں مفتی عثمان یار خان اور دیگر کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو جمعیت علماء اسلام کے تحت پر امن ہڑتال ہوگی۔ اعلان کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پہلے مرحلے میں چوبیس جنوری کو کراچی اور دوسرے مرحلے میں ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔علماء کرام نے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :